• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ملیر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے، جان محمد بلوچ

کراچی(اسٹاف رپورٹر    )چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ بلدیہ ملیر میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے،جس میں نکاسی آب کے مسائل سرفہرست ہیں، بلدیہ ملیر کے عوام کو نکاسی آب کے مسائل سے مستقل بنیادوں پر نجات دلا رہے ہیں،  عوام کے بہتر مفاد میں بجٹ کا بڑا حصہ نکاسی آب کے منصوبوں پر خرچ کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ یو سی 10 غازی دائود بروھی پیر محفوظ گوٹھ کے معززین کی جانب سے سیوریج کی شکایات پر علاقے کادورہ کرتے ہوئے کیا،  پیر محفوظ گوٹھ کے معززین نے اپنے بلدیاتی مسائل کے حوالے سے آگاہ کر تے ہوئے بتایا کہ سیوریج لائنوں کی بہت خستہ حالت ہے ، رنگ سلیب اور مین ہول کور غائب ہیں جس کو فوری لگوایا جائے، سیوریج لائنوں کی صفائی نہ ہونے سے اوور فلو کا دیرینہ مسئلہ ہے۔
تازہ ترین