• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائدبل، اتارے گئے ٹرانسفارمر نہ لگانے پر حیسکو دفاتر میں توڑ پھوڑ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بجلی کے ستائے شہریوں کاپیمانہ صبر لبریز ہوگیا، زائد بل درست نہ کرنے اورٹرانسفارمر اتارنے کے خلاف مشتعل افراد کی حیسکو رضوی سب ڈویژن آفس لطیف آباد اور پھلیلی سب ڈویژن آفس ٹنڈومیرمحمود میں توڑپھوڑ،عملہ پر تشدد،حیسکو ملازمین دفاتر سے بھاگ کھڑے ہوئے، تفصیلات کے مطابق حیسکو رضوی سب ڈویژن آفس لطیف آبادنمبر 8میں کوہسار کا رہائشی حیسکو کی جانب سے بھیجی گئی اووربلنگ درست کرانے آیاتھا جہاں بل درست نہ ہونے پر اس کی حیسکو اہلکار سے تلخ کلامی اورجھگڑا ہوگیا اسی دوران اس کے حامی درجنوں نوجوان بھی پہنچ گئے، مشتعل نوجوانوں نے حیسکواہلکار کوتشددکانشانہ بنایا اوردفترمیں فرنیچر کی توڑپھوڑ کی اورحیسکو کے خلاف نعرے لگائے، حیسکو افسران نے دفترپرحملے کی رپورٹ اے سیکشن تھانے میں درج کرادی ہے ۔

علاوہ ازیں ٹنڈ ومیرمحمود، ٹنڈوآغا اورجڑیل شاہ کالونی میں واجبات کے تنازعپر حیسکو کی جانب سے 6 روز قبل اتارے گئے ٹرانسفارمر نہ لگانے،شدید گرمی اورحبس میں خواتین‘،بزرگوں اور بچوں کوشدید پریشانی پر 200سے زائد متاثرین نے جمعہ کی شام حیسکو پھلیلی سب ڈویژن آفس ٹنڈومیرمحمود کے باہر شدیداحتجاج کیااورحیسکو کے خلاف نعرے لگائے اورفوری ٹرانسفارمر کی تنصیب کامطالبہ کیا اس دوران مشتعل مظاہرین حیسکو آفس میں گھس گئے اور احتجاج کرتے ہوئے فرنیچرودیگر ساز وسامان توڑدیا اوردفتر میں موجود کمپلینٹ سیل کے دوملازمین کو تشددکانشانہ بنایا جس پر حیسکو کے تمام اہلکار دفتر چھوڑکر فرارہوگئے۔

تازہ ترین