• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھلیلی، پنجرہ پول، اسٹیشن روڈ سمیت بیشتر علاقوں میں بارش کا پانی موجود

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) واسا انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز ہونے والی بارش کا پانی شہرکے تمام علاقوں سے نکال دیاگیاہے جبکہ پھلیلی،پنجرہ پول،اسٹیشن رو ڈ سمیت بیشتر علاقوں میں تاحال بارش کا پانی موجود ہے، واسا ترجمان کے مطابق 14جولائی سے شروع ہونے والی بارشوں نے جہاں نظام زندگی متاثر کیاوہیںکچھ نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی میں تاخیر بھی ہوئی، واسا کے فیلڈ اسٹاف نے ان علاقوں سے ناصرف بارش کے پانی کے نکاسی کو یقینی بنایا تو دوسری جانب اسٹیشن روڈ،مولاعلی قدم گاہ روڈ پر نکاسی آب میں تاخیر کی وجہ وہاں سے گذرنے والی 54 انچ کی مین سیوریج لائن میں کچرا اورسالڈویسٹ جمع ہوجانے کے باعث لائن بند ہوگئی تھی،جسے اب کھول دیاگیاہے، یہ پانی 7دنوں سے کھڑا تھا اوربارش کامزید پانی آجانے کی وجہ سے تاخیر ہوسکتی ہے۔ گذشتہ روز ہونے والی بارش کاپانی شہر کے تمام علاقوں سے نکال دیاگیاہے ۔واسا کی جانب سے شہریوں سے درخواست کی گئی ہےکہ وہ اپنے گھرکا کچرا سیوریج لائنوں میں نہ ڈالیں۔

تازہ ترین