• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے انتظامیہ مزدوروں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، اے این پی(ولی)

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مزدوروں کے خلاف دہشت گردی کے اقدام میں مقدمہ درج کرنے اورپرائیویٹ ڈرائیوروں کے ذریعے ریلوے ملازمین کی ہڑتال ناکام بنانے کے اقدام نے خواجہ سعد رفیق کے آمرانہ ذہن کوآشکار کردیاہے صارفین کو زبردست تکلیف کے باوجود مزدوروں کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔

ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی (ولی ) کے مرکزی نائب صدر مہراب گل مہمند اورصوبائی سینئر نائب صدر حاجی شیرزمان نے اپنے مشترکہ بیان کے ذریعے ریلوے ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جاری کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے ملک میں مزدور طبقے کااستحصال کیاجارہاہے۔

تازہ ترین