• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کے تحفظ کیلئے صوبائی خودمختاری کو ڈھال بنایاجارہا ہے، ایاز پلیجو

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کے پیپلز پارٹی کرپشن کو تحفظ دینے کے لئے صوبائی خودمختاری کو ڈھال بنا رہی ہے۔

ڈاکٹر عاصم،انور مجید،شرجیل میمن،نثار مورائی اور دیگر کرپٹ وزراکو بچانے کے لیئے نیب قانون ختم کیا جارہا ہے،سندھ کی دولت پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے بااثر افراد کی شوگر ملوں اور بجلی گھروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نےپرنس ٹاؤن میں کارکنوںسے گفتگو میں کیا۔

ایاز لطیف پلیجو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی تھر کو پانی دینے کے لئے کینال نکالنے کا منصوبہ کیوں نہیں بناتی،سندھ سے طویل لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لئے ملک بھر میں بیک وقت 2 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرانے کا منصوبہ بنا کر کیوں وفاق سے بات نہیں کرتی؟

تازہ ترین