• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے سی سی اے کا قائداعظم ٹرافی میںڈرافٹنگ کے سسٹم پر اعتراض، پی سی بی کو تحریری شکایات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک کی سب سے بڑی کرکٹ نر سری ،کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں ڈرافٹنگ کے سسٹم پر اعتراض کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط تحریر کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی بورڈ آف گورنرز کی آخری میٹنگ 28جولائی کو لاہور میں طلب کی ہے۔اجلاس کا یجنڈا بورڈ آف گورنرز کے اراکین میں تقسیم کردیا گیا ہے۔جس میں مین ایشوز میں نئے اراکین کے انتخاب کے لئے پالیسی تیار کرنا ہے تاہم ایجنڈے میں حیران کن نکتے کو اٹھایا گیا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی کی ٹیموں میں سیاسی اثر و رسوخ کو ختم کرنے کے لئے پہلی بار ہر ریجنل ٹیم میں بیس میں سے بارہ کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹنگ کے ذریعے ہوگا۔جبکہ آٹھ کھلاڑی سنیئر انٹر ڈسٹرکٹ کی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں آئیں گے۔ذرائع کے مطابق گورننگ بورڈ کے رکن اور کراچی سٹی کے صدر پروفیسر اعجاز فاروقی نے پی سی بی چیئر مین شہریار خان کو خط تحریر کیا ہے جس میں ڈرافٹنگ سسٹم پر تحفطات ظاہر کئے گئے ہیں اور اس سسٹم کو سامنے نہ لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کراچی سٹی کے صدر پروفیسر اعجاز فاروقی نےکہا کہ اس سسٹم سے ہم اپنے شہر کے اہل کھلاڑیوں کو منتخب نہیں کرسکیں گے۔ہمیں یہ سسٹم قابل قبول نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق اعجاز فاروقی کا خط اجلاس میں زیر بحث آیا تھا۔شہریار خان اور گورننگ بورڈ کے تین سال مکمل ہونے کے بعداس میٹنگ کے بعد اپنی ذمے داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے۔آئندہ ماہ پی سی بی کا نیا چیئرمین منتخب کیا جائے گا۔حکومت نے جسٹس (ر)افضال حیدر کو نیا الیکشن کمشنر مقرر کیا ہے۔

تازہ ترین