• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ورلڈ کپ کرکٹ، انگلینڈ نے جیت لیا، شکست پر بھارتی کھلاڑی رو پڑیں

Todays Print

لندن (جنگ نیوز)بھارتی خواتین ٹیم کا ورلڈ چيمپئن بننے کا خواب فتح کے قریب آکر بکھر گيا، بھارتی تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپئن بنتے بنتے رہ گئی ،لارڈز کے فائنل میں میزبان انگلش ٹیم نے آخری گھنٹے کے کھیل میں ڈرامائی انداز میں شان دار بولنگ کرتے ہوئے بھارت سے فتح چھین لی۔28 رنز کے اندرآخری 7 وکٹ حاصل کرکے بھارت کو 9 رنز سے شکست دیدی،شروبسل نے 6 وکٹ اڑا کر بھارتی خواتیں کو ا ٓنسو بہانے پر مجبور کردیا۔

لارڈز میں کھیلے گئے فائنل میں انگلش ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 228 رنز بناسکی۔سکیور نے 51 اور ٹیلر نے 45 نمایاں رنز بنائے۔گوسوامی نے 23 رنز کے عوض 3 وکٹ لیں۔جواب میں بھارتی ٹیم نے ابتدائی نقصان کے باوجود میچ پر گرفت رکھی،مندھانا صفر اور متھالی راج17رنز کرسکیں۔ اوپنر رائوت اور کائور نے شاندار بیٹنگ کی۔کائور51رنز بناکر آئوٹ ہوئيں۔پونم رائوٹ کے86پر آئوٹ ہونے کے بعد انگلش بولنگ لائن میچ میں واپس آگئیں۔45ویں اوور میں 200 پر چھٹی وکٹ گرنے کے بعد بھارتی ٹیم دبائو میں آئی۔

ایک رنز کے اضافے پر ساتویں وکٹ بھی گر گئی،پھرتمام وکٹ 219 رنز تک گرگئيں۔ شروبسل نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے46رنز کے عوض 6وکٹ حاصل کیں اور ویمن آف دی میچ رہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹیم دوسری مرتبہ فائنل کھیل رہی تھی۔قبل ازیں2005کے فائنل میں بھی اسے آسٹریلیا نے 98 رنز سے شکست دی تھی۔

تازہ ترین