• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کا 35رکنی دستہ قومی آرم ریسلنگ میں حصہ لے گا، محمد شاہد

کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) لاہور میں ہونے والی چوتھی آ رم ریسلنگ چیمپئن شپ میں سندھ کا 35رکنی دستہ حصہ لے گا یہ مقابلے28سے30جولائی تک ہونگے، سندھ آ رم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سکریٹری محمد شاہد نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے دستے میں18 بوائز اور15 گرلز کھلاڑیوں کے علاوہ دو آ فیشلز شامل ہونگے، انہوں نے بتایا کہ بوائز ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا ہے جب کہ گرلز ٹیم کے حتمی ٹرائلز پیر کو سندھ اسپورٹس بورڈ ناظم آ باد میںہونگے، انہوں نے کہا کی سندھ ایسوسی ایشن صوبے میں اس کھیل کی ترقی کے لئے درست سمت میں کام کررہی ہے ہمیں پاکستان آ رم ریسلنگ فیڈریشن کا مکمل تعاون حاسل ہے، کراچی میں پچھلے ہفتے ہماری سندھ آرم ریسلنگ ایسو سی ایشن نے صوبائی محکمہ کھیل کے تعاون سے آل سندھ جونیئر بوائز اور گرلز آر م ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی نے گرلز اوربوائز میں حیدر آ باد نے ٹائٹل اپنے نام کیا جس میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ہم مستقبل میں بھی اس کھیل کے زیادہ سے زیادہ مقابلے منعقد کریں گے۔

تازہ ترین