• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیلوں کے میدانوں سے تجاوزات ختم کریں گے، شادی ہال نہیں چلے گے، وسیم اختر

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ کھیل اور صحت ضروری ہیں ، کھیلوں کی سرگرمیاں انسان کو ذہنی و جسمانی طور پر فعال رکھتی ہیں والدین کو چاہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس جانب راغب کریں تاکہ آنے والی نسل نہ صرف صحت مند ہو بلکہ پوری دنیا میں کھیلوں کے میدانوں میں پاکستانی پرچم سربلند کرسکے اور اپنا اور اپنے والدین کا اور اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں، یہ بات انہوں نے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ سمر کیمپ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس ، حنیف سورتی، اعجاز احمد خان، چیئرمین اسپورٹس کمیٹی ،سینئر ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس سیف عباس،والدین اور بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کی یہ پالیسی ہے کہ وہ کھیلوں کو فروغ دے اور ڈسٹرکٹس سطح پر مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے تاکہ کراچی کے باصلاحیت نوجوانوں کو مواقع میسر آئیں ، جشن آزادی کے موقع پر بھی کے ایم سی مختلف مقابلے منعقد کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ کھیل کے گرائونڈ میں شادی ہال نہیں چلنے دیں گے، تجاوزات ختم کریں گے،کراچی میں ایک ٹولہ چائنا کٹنگ کا ماسٹر تھا جس کے خلاف جدوجہد جاری ہے،کراچی کے پارکوں اور کھیل کے میدانوں سے قبضہ ختم کرائیں گے،کے ایم سی کی پالیسی ہے کہ کھیلوں کو زیادہ سے زیادہ پروموٹ کریں، ۔ تقریب کے اختتام پر میئر کراچی نے کراٹے، سوئمنگ اور دیگر کھیلوں میں شامل کامیاب بچوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں ۔

تازہ ترین