• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسکیم کے تحت حج آپریشن شروع،پہلی پرواز اسلام آباد سے روانہ

Todays Print

کراچی( نیوز ڈیسک) سرکاری اسکیم کے تحت حج آپریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ گزشتہ رات پی کے 2003 کی پہلی پرواز اسلام آباد سے 328عازمین کو لیکر مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوئی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و مذہبی ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے عازمین حج کو رخصت کیا۔

اس موقع وفاقی وزیر سردار یوسف کا کہنا تھا کہ عازمین حج سعودی عرب میں پاکستان کےسفیرہیں، وہ سعودی عرب میں قیام کے دوران نظم وضبط کامظاہرہ کریں، حکومت عازمین حج کیلئے سفر کو پرآسائش بنا رہی ہے، منیٰ میں حکومت کی جانب سے دو وقت کے کھانے کا انتظام کیا جائےگا، جبکہ عازمین حج کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں مدینہ منورہ میں قائم شکایات سیل سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ دریں اثناء کراچی سے پی اے 1760 آج سہ پہر روانہ ہوگی اور امکان ہے کہ وزیرمملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ عازمین کو حج کیلئے رخصت کریں۔ آج ہی ملک کے مختلف ائیرپورٹ  لاہور، پشاور، فیصل آباد، ملتان سے ایک ایک پروازیں روانہ ہوں گی۔

تازہ ترین