• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن خطے میں کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں ایردوان کی شاہ سلمان سے ملاقات

Todays Print

کویت سٹی، جدہ (اے ایف پی، شاہد نعیم) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ خلیج میں جاری بحران کو طول دینا کسی کے مفاد میں نہیں، دشمن خطے میں بھائیوں کے درمیان کشیدگی کو بڑھا رہے ہیں، بطور باثر ریاست سعودی عرب کو بحرانوں کے حل کیلئے خلیج میں بڑا کردار ادا کرنا ہوگا، امیر کویت کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ خلیج پر روانگی سے قبل استنبول میں گفتگو اور سعودی شاہ سلمان سے ملاقات کے بعد کیا۔

تفصیلات کے مطابق قطر کے معاملے پر کشیدگی کم کرنے کیلئے خلیج کا دورہ شروع کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بحران کو طول دینا کسی کے مفاد میں نہیں ہے، صدر نے گزشتہ روز جدہ میں شاہ سلمان سے ملاقات کی جنہوں نے دہشتگردی اور اس کی مالی امداد کے خلاف جنگ میں ترک صدر کی کوششوں کی تعریف کی، ملاقات میں گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل، وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف اور وزراء کے علاوہ اہم عہدیدار موجود تھے، صدر ایرد وا ن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی جس کے بعد وہ کویت روانہ ہوگئے،

کویتی امیر شیخ صباح الحمد الصباح نے ترک صدر کا استقبال کیا جو بحران کے حل میں ثالث کا کردار ادا کررہے ہیں، ترک صدر پیر کے روز قطر کا دورہ کریں گے جہاں وہ بحران کے آغاز کے بعد امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے پہلی مرتبہ براہ راست مذاکرات کریں گے، استنبول سے روانگی سے قبل ترک صدر کا کہنا تھا کہ بحران کو طول دینا کسی کے مفاد میں نہیں ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ دشمن خطے میں بھائیوں کے درمیان کشیدگی کو بڑھا رہے ہیں، انہوں نے بحران کے دوران قطر کے رویے کو سراہا اور کہا کہ دوحا مذاکرات کے زریعے کشیدگی کو کم کرنا چاہتا ہے، میں امید کرتا ہوں ہمارا دورہ خطے کے لئے سود مند ہوگا، ایردوان کا کہنا تھا کہ بطور باثر ریاست سعودی عرب کو بحرانوں کے حل کیلئے خلیج میں بڑا کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے بحران کے حل کے لئے امیر کویت کی ثالثی کی کوشوں کی حمایت کی۔

تازہ ترین