• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولینڈ ، ججز کی تقرری کا متنازع بل ہزاروں افراد کا شمعیں جلا کراحتجاج

Todays Print

وارسا(خبر ایجنسی) پولینڈ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد ججز کی تقرری کے متنازع بل کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور شمعیں جلا کر احتجاج کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہحکومت سپریم کورٹ ججز کی تقرری سے متعلق متنازعہ بل فوری واپس لے۔ وارسا میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اہم سرکاری عمارتوں کے سامنے جلسے کیے گئے جن میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورمشعلیں ر وشن کر کے احتجاج کیا گیا،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صدر متنازع بل کو ویٹو کر دیں۔ یاد رہے بل منظور ہونے کی صورت میں حکومت کو سپریم کورٹ کے ججز کی تقرری کا اختیار مل جائے گا۔

تازہ ترین