• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ، لین دین کے تنازع پر جھگڑا، پشتو گلوکارہ زرسانگہ سمیت 7 افراد زخمی

نوشہرہ(نمائندہ جنگ)نوشہرہ کے علاقے پیر پیائی بیلا کورونہ میں صدارتی ایوارڈ یافتہ پشتو گلو کارہ زرسانگہ کے گھر پر حملہ زرسانگہ سمیت سات افراد زخمی ہوگئےوجہ عداوت رقم کی لین دین کا تنازعہ بتایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہزاد ولد مولا جان ساکن بیلا کو رونہ پیر پیائی نے  زخمی حالت میں پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی والدہ صدارتی ایورڈ یافتہ گلوکارہ زر سانگہ ،مسمات نوشادہ بی بی ، امین عرف مینو، زبیر ،بابو، مصطفی کے ہمرا ہ گھر میں موجود تھے کہ اس دوران ملزمان شبیر ولد نامعلوم حبیب ولد نامعلوم خالد ولد حبیب ،ککی کونسلر کے دو بھتیجے آئے اور لاٹھیوں اور مکوں گھونسوں سے مارنا شروع کر دیا اور ہمیں گھر سے نکال کر  گھر کو تالے لگا دئیے  ہم سے رقم کا مطالبہ کرتے رہے وجہ عداوت یہ ہے کہ ملز مان سے ،میر ے بیٹے نے گائے خریدی تھی  اور ان کے پیسے بڑھتے گئے اور ہم نے کافی رقم ان کو واپس بھی کردی۔

معلوم نہیں تھا کہ انھوں نے ہمیں سود پر گائے دی ہے۔ دوسری طرف  خیرالبشر ولد اجمیر خان ساکن بیلا کورونہ پیر پیائی نے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ کے زرسانگہ کے بیٹے شہزادہ کے ساتھ ہمارا لین دین تھا۔ میں اس پر گائے فروخت کی۔ ہم ان کے گھر رقم کے مطالبے کے لیے گئے تو ملز ما ن  بابو، شہزاد امین عرف مینو پسران ملا جان، حکمت ، لوگے پسران شہزاد ہ، مصطفی، زبیر پسران بابو زرسانگہ زوجہ ملا جان ساکنان بیلا کورونہ نے ہمیں مارنا پیٹنا شروع کردیا۔ جس سے خیر البشر، سدیر، یاسر عبدالرحمن، شبیر زخمی ہوگئے۔ وجہ عناد رقم کی لین دین کا تنازعہ ہے پولیس نے زرسانگہ کیس میں چھ ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

عدالت نے چھ ملزمان کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا واضح رہے کہ زرسانگہ پشتو زبان کی فوک سنگر ہے اور کئی بار صدارتی ایورڈ سمیت بین الاقوامی ایوارڈ سے نواز گیا۔ زرسانگہ نے نہ صر ف پاکستان، خلیجی ممالک اور یورپ میں اپنے فن کامظاہرہ کیا ہے اب زرسانگہ جو کہ کافی عمر رسیدہ ہے۔ مگر اپنے فن کو جاری رکھے ہوئے وہ اپنے چاربچوں سمیت ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

تازہ ترین