• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، اسپتال میں خاتون مریضہ سے زیادتی کی کوشش، ایم آر آئی ٹیکنیشن گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر) خیبر پختونخواکے سب سے بڑے طبی مرکز لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بٹ خیلہ سے علاج معالجے کی غرض سے آنیوالی خاتون مریضہ نے اپنے ساتھ ہونیوالی زیادتی کی کوشش ناکام بنادی مریضہ کے لواحقین کی شدید ہنگامہ آرائی پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور کشیدہ حالات پر قابو پاتے ہوئے ایم آر آئی ٹیکنیشن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔مزید تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دیکر رپورٹ طلب کرلی گئی ہے ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان نے بتایاکہ گزشتہ روز بٹ خیلہ سے صائمہ نامی مریضہ کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال علاج معالجے کی غرض سے لایاگیا تھا جہاں ایم آر آئی ٹیکنیشن عزت خان نے مبینہ طورپر اس کی عزت پر ہاتھ ڈالا جس پر مریضہ اور اس کے لواحقین سراپا احتجاج بن گئے اور ہسپتال میں شدید ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کشیدہ حالات پر قابو پانے ہوئے ٹیکنیشن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ مزید تفتیش کیلئے ٹیم تشکیل دیکر رپورٹ طلب کرلی گئی ہے ۔

تازہ ترین