• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاؤنٹی ریکارڈ نہیں ہے تو عمران بنک ریکارڈ سامنے لائیں، ترجمان پنجاب حکومت

 لاہور (صباح نیوز) حکومت پنجاب کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہاکہ عمران خان باربار جھوٹ بول کر قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔ ـترجمان حکومت پنجاب ملک محمد احمد خاں نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اگر کاؤنٹی 20؍سال پرانا ریکارڈ نہیں رکھتی تو بنک ریکارڈ قوم کے سامنے لائیں، ـاحتساب کا وقت ہے عمران خان بہانے بنا کر چھپ نہیں سکتے۔ ـ ملک محمد احمد خان نے کہاکہ عمران خان دوسروں کیلئے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں تو خود کیوں چھپ رہے ہیں، ـ قوم جانتی ہیں کہ عمران خان کے پاس منی ٹریل کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ عمران خان کا دھرنا جھوٹا ، دعوے جھوٹے اور الزامات بھی جھوٹ ہیں۔

تازہ ترین