• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ میجرپر خودکش حملہ انوکھا قرار ٗخودکش کے اعضاء اور موٹرسائیکل پارٹس نہیں ملے

پشاور(کرائم رپورٹر) حیات آباد باغ ناران چوک میں ایف سی کے میجر کی گاڑی پر ہونے والے خودکش بم دھماکے نے تحقیقاتی ٹیموں کو چکراکررکھ دیا ہے ذرائع کے مطابق دھماکہ میں بارود ی مواد زیادہ ہونے کی وجہ سے خودکش حملہ آور کے اعضاء اور موٹرسائیکل کے پارٹس نہیں ملے جس کی وجہ سے تحقیقاتی ٹیموں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہاہے تحقیقاتی ٹیموں کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور کے ساتھ ایک سہولت کار بھی موقع پر موجود تھا جب میجر کی گاڑی چوک کے قریب آئی تو اس نے خودکش حملہ آور کے قریب آکر بتایا کہ میجر کی گاڑی آ گئی  ہے  جس کے بعد موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے اس کا تعاقب کیا اور ڈرائیور سائیڈ کو نشانہ بنانے کی بجائے گاڑی آگے لے جاکر میجر والی  سائیڈ کو ٹارگٹ کرکے خود کو دھماکے سے اڑا دیاہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خودکش حملہ آورکی ویڈیو حاصل کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے ویڈیو کے مطابق خودکش حملہ آور نے ہلکے نیلے رنگ کے کپڑے پہنچ رکھے تھے اور وہ رنگ روڈ کی جانب سے حیات آباد میں داخل ہواتھا تحقیقاتی ٹیموں کا کہناہے کہ موٹرسائیکل میں بھی دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا بارود کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے خودکش حملہ آور کا جسم اور موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہو چکے تھے جائے وقوعہ سے انہیں کوئی شواہد نہیں ملے جس کی وجہ سے انہیں تحقیقات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

تازہ ترین