• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کے پراجیکٹس پر جے آئی ٹی بنادیں قوم پاناما بھول جائیگی،پرویز الٰہی

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کے سرکاری پراجیکٹس پر جے آئی ٹی بنا دیں قوم پانامہ، اقامہ بھول جائے گی۔اورنج لائن، جنگلہ بس، توانائی منصوبوں، سستی روٹی، لیپ ٹاپ، دانش سکول، آشیانہ ا سکیم میں اربوں کا کمیشن کھایا گیا،آڈیٹر جنرل اور اکاؤنٹینٹ جنرل آف پاکستان موجودہ پنجاب حکومت کے ہر منصوبہ میں کرپشن کی نشاندہی کر چکے ہیں۔شہبازشریف عوام کو گمراہ کرنے کیلئے کہہ رہے ہیں کہ جے آئی ٹی اپنی رپورٹ میں حکومت کے کسی پراجیکٹ پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکی لیکن یہ نہیں بتاتے کہ جے آئی ٹی حکومت کے کسی پراجیکٹ میں کرپشن کی تفتیش کیلئے نہیں بنی تھی اس کو صرف پانامہ کرپشن کیس کی تفتیش کی ذمے داری سونپی گئی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماطارق بشیر چیمہ اورچودھری ظہیر الدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سستی روٹی سکیم میں 25 ارب کرپشن اور دانش سکول سکیم میں 4 ارب 88 کروڑ کی غیرقانونی ادائیگیاں رپورٹ کی ہیں جبکہ لیپ ٹاپ سکیم میں اکاؤنٹینٹ جنرل آف پاکستان نے 2 ارب کی کرپشن کا کہا ہے، جنگلہ بس سروس میں 1 ارب خرچہ کا ریکارڈ ہی نہیں کیونکہ یہ ریکارڈ جلا دیا گیا جبکہ ناقص ایسکیلیٹرز سے 16 کروڑ 35 لاکھ کا گھپلا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کسی کو کوئی شبہ نہیں رہا کہ پورا خاندان کرپشن میں ملوث ہے۔

تازہ ترین