• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی میں درخت نے ٹی وی اینکر کی جان لے لی

ممبئی(جنگ نیوز)بھارت میں ناریل کا درخت سر پر گرنے سے سرکاری ٹی وی کی خاتون میزبان ہلاک ہوگئی ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں 58 سالہ کنچن ناتھ یوگا کی کلاس لینے کے بعد پیدل گھر لوٹ رہی تھی کہ رستے میں ناریل کا بھاری بھرکم درخت عین ان کے اوپر آگرا اور وہ تنے تلے دب گئیں جس کے نتیجے میں ان کے سر پر گہری چوٹ آئی۔ آس پاس موجود لوگوں نے فوری کنچن کو ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسیں۔ جائے حادثہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں موت کا یہ منظر قید ہوگیا۔

تازہ ترین