• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کا آج سے ہڑتال کا اعلان

کوٹ ادو(نامہ نگار)آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے چیئر مین میر یوسف شاہوانی نے سندھ اور پنجاب میں کرایوں میں جبری کٹوتی،اوگرا سمیت حکومتی اداروں کے سخت رویہ اور موٹر وے پولیس کی جانب سے ناجائز جرمانے اور چالان کے خلاف آج سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ جب تک انکے مطالبات منظور نہیں ہونگے پورے ملک میں تیل کی سپلائی بند رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ  ٹینکر مالکان حکومت کو 3ماہ کا ایڈوانس ٹیکس ادا کرتے ہیں مگر حکومت انہیں ریلیف دینے کے بجائےاستحصال کر رہی  ہے، موٹر وے پولیس جرمانے عائدکرنے پر لگی ہوئی ہے ، پنجاب میں پٹرولنگ پولیس کی جانب سے آئل ٹینکر کوحر اساں کیا جاتا ہے جبکہ سندھ میں ایکسائز پولیس کی بھتہ خوری وغنڈہ گردی عروج پر ہے ، انہوں نے کہا کہ وزارت پٹرولیم نے جب سے آئل ٹینکرز سے متعلق امور اوگرا کے سپر د کئے ہیں تب سے آئل ٹینکر مارکیٹنگ کمپنیوں اوگرا اور آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کی کوئی بھی مشترکہ میٹنگ نہیں بلائی گئی صرف بند کمروں میں احکامات جاری کئے جا رہے ہیں ، جس سے ٹرانسپورٹروں کا استحصال ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ آج سے مکمل پہیہ جام ہڑتال ہوگی ، میر یوسف شاہوانی نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ ٹرانسپورٹرز کے مطالبات منظور کئے جائیں۔

تازہ ترین