• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیپوٹرکاں والاکےبیٹے کی رہائی پرحامیوں کی ہوائی فائرنگ،4گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر سے) ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے بالاج کی قتل کیس میں ضمانت کے بعد ڈیرے کی چھت پر حامیوں نےجشن منایااور اندھا دھند ہوائی فائرنگ  کی،جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ بالاج ٹیپوچند دن پہلے اپنے کزن باسط کے قتل کیس میں ضمانت کے بعد رہا ہو کر آیا تھا جس کے بعد سے روز کی بنیاد پر اس کے ڈیرے پر فائرنگ ہوتی تھی، اس حوالے سے ایک فوٹیج میڈیا پر چلی تو پولیس افسران نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا فوری حکم دیا، جس پر پولیس نے بالاج ٹیپو سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان میں بلاج امیر ٹیپو، مومن ،ریاض اور فیضان الیاس شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے ایک 223بور کی ایم 16رائفل، ایک اے کے 47رائفل اور ایک 30بور پسٹل برآمد ہواہے۔ اس موقع پر ترجمان لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تازہ ترین