• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریال تالپور اسلام آباد ائیر پورٹ کے واش روم میں آدھ گھنٹہ تک پھنسی رہیں،تالا توڑ کر باہرنکالا گیا

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی سربراہ فریال تالپور اسلام آباد ائیرپورٹ کے واش روم میں پھنس گئیں، ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ، رکن قومی اسمبلی  فریال تالپوراتوارکوپی آئی اے کی فلائٹ پی کے 308سے کراچی سے  بے نظیربھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آبادپہنچیں جہاں وہ راول لاؤنج  کے واش روم میں پھنس گئیں،ذرائع کے مطابق فریال تالپورتقریباً  آدھ گھنٹہ  واش روم میں پھنسی رہیں بعدازاں  سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے  واش روم دروازے کاتالہ توڑکرانہیں باہرنکالا،بتایاجاتاہے کہ واش روم کاتالہ خراب ہوگیاتھاجوکوشش کے باوجودنہیں کھلا تھا۔

تازہ ترین