• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر سلطان کی سرگرمیوں سے مثبت نتائج نکلیں گے، شہزاد مجید کشمیری

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد مجید کشمیری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جو سفارتی و سیاسی سرگرمیاں عالمی سطح پر شروع کر رکھی ہیں اس کے علامی سطح پر انتہائی مثبت نتائج نکلیں گے۔ شہزاد مجید کشمیری نے کہا کہ سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر پر جارحانہ سفارتی و سیاسی سرگرمیوں کے پیش نظر بھارت کی ایجنسیاں اور الیکٹرونک میڈیا دفاعی پوزیشن پر آگیا ہے۔

اب چین، امریکہ، ترکی، اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک نے مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے بھارت کے ساتھ رابطے کرنے شروع کردیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہندو انتہا پسند حکمران جماعت کے وزیراعظم نریندر مودی نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے بجائے کشمیر میں دہشت گردی کا واویلا شروع کر رکھا ہے اور ساتھ ہی بھارت نے مسئلہ کشمیر پر توجہ ہٹانے کے لیے کنٹرول لائن کے قریب ملحقہ شہری آبادیوں پر بلاجواز فائرنگ شروع کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی تمام سیاسی جماعتیں اور عوام اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر حل طلب ہے۔

اس کے باوجود بھارت کے حکمران جھوٹ بول رہے ہیںکہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔ یہ اٹوٹ انگ کا نعرہ شملہ معاہدہ کے تحت دفن ہوچکا ہے۔

تازہ ترین