• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باوا غضنفر علی شاہ کی والدہ اور بھابھی کے لئے دعائیہ اجتماع

ویانا(اکرم باجوہ) پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کی والدہ اورسید مظفر حسین شاہ کی اہلیہ کے ایصال ثواب کے لیے ادارۃالمصطفیٰ سینٹر ویانا کی انتظامیہ اظہر عباس سیالوی،سید اظہر شاہ،حاجی لالہ محمد رمضان سید یٰسین شاہ،حافظ مبشر،محمد افضل و دیگر کی جانب سے قرآن خوانی اور ذکر نعت محفل کا انعقادکیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی ،سیاسی،رفاہی ،سپورٹس اور تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

قرآن خوانی کے بعد ذکر نعت محفل کا آغاز حافظ مبشر کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ معروف نعت خواں غلام مصطفٰی نعیمی نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کی۔ذکر نعت محفل کے آخر میں حفیظ اللہ قادری نے ختم شریف پڑھا اور اظہر عباس سیالوی نے مرحومین کے بلند درجات اور مغفرت کے لیے اجتماعی دعا اور فاتحہ خوانی کرائی ۔نماز مغرب کے بعد حاضرین کو ادارۃالمصطفیٰ سینٹر کی جانب سے طعام پیش کیا گیا۔اس موقع پرباوا سید غضنفر علی شاہ کی جانب سے اعلان کیا کہ ان کی والدہ اور بھابھی کا چالیسواں کا ختم شریف 5 اگست بروز ہفتہ بعد ازنماز عصر باوا سید غضنفر علی شاہ کی طرف سے ادارۃالمصطفیٰ سنٹر ویانا میں کیا جائے گا ۔

تازہ ترین