• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن قوتوں نے اسلام کانام دہشت گردی کے ساتھ جوڑدیا،حافظ عبدالاعلیٰ

بریڈفورڈ(پ ر)اسلام دشمن قوتوں نے اسلام کانام دہشت گردی کے ساتھ جوڑدیااوریوں اسلاموفوبیاکی مسموم فضا نے جنم لیااسی اہم موضوع کی وضاحت کیلئے جمعیت اہل حدیث برطانیہ اسلامی دعوت کانفرنس منعقد کی جائے گی،ان خیالات کا اظہارمولاناحافظ عبدالاعلیٰ درانی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ نے استقبالیہ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاہماری نئی نسل تک اسلام اور اسلام کے بارے غلط تشریحات کی صحیح تعبیرکاپہنچنا بہت ضروری ہے،اللہ تعالی نے اسلام کواپنادین قراردیا ہے یہ کسی مخصوص گروہ یاعلاقے یا زبان و تہذیب سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ یہ رب العالمین کاوہ راستہ ہے جو اس نے اپنی ساری مخلوق کیلئے خود چنا ہے ظاہر ہے وہ کسی طور غلط نہیں ہوسکتا۔ مولاناعبدالاعلی نے کہا تیس جولائی کوہیلی فیکس میں کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ہی یہ ہے کہ عامۃ الناس کواسلام کاصحیح پیغام پہنچایاجائے اوراس ضمن میں پاکستان ، بھارت ، عرب ممالک اور یورپ کے دوسرے حصوں میں متعدد علماء زعمائے ملت ، سیاسی و دینی سکالرزکودعوت دی گئی ہے اور ان دانشوروں کو مدعو کیا گیا ہے جواس موضوع کی وضاحت کا ملکہ رکھتے ہیں ، انہوں نے کہااگراسلام کی صحیح تعبیر وتشریح سے دنیاآگاہ ہوجائے تویہی فضاامن و آشتی سے بھرجائے،اسلام دشمن قوتیں اسلام جس کامطلب ہی امن کا پیغام ہے کوبالکل دوسرے مکروہ روپ میں جان بوجھ کر پیش کرتی ہیں تاکہ لوگ اللہ کے دین سے دور ہی رہیں، معاشرہ و ماحول کونفرتوں سے بھراجارہاہے ۔

تازہ ترین