• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں کھیلوں سے پاکستانیوں کا تاثر بہتر ہورہا ہے، معین الحق

پیرس (رضا چوہدری) حیدری والی بال ایسوسی ایشن فرانس کے زیراہتمام بالی وال ٹورنامنٹ ہوا ،جس میں12 ممالک کی ٹیموں جن میں فرانس، اٹلی، سپین، ناروے، ڈنمارک، نیدر لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیوں سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

سفیر پاکستان معین الحق نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے فرانس میں مختلف کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد سے پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کا امیج فرانس میں بہتر ہورہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کو پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ فرانسیسی شہریوں کی بڑی تعداد نے دیکھا۔

سفیر پاکستان نے والی بال ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی جس کا انعقاد پاکستان کی آزادی کے70ویں سال کے مکمل ہونے کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کی مناسبت سے کیا گیا تھا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد، کھیل کے دوران بہترین نظم و ضبط اور رویے کا مظاہرہ کرنے پر کھلاڑیوں کی تعریف کی۔

تازہ ترین