• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائب حسین مغل کی صاحبزادی نے لاء کی ڈگری حاصل کرلی

برمنگھم (ابرار مغل) پی پی پی برطانیہ کے رہنما نائب حسین مغل کی صاحبزادی صوبیا حسین نے آسٹن یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرلی۔ گزشتہ دنوں آسٹن یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں ایل ایل بی کی ڈگری صوبیا حسین کے حوالے کی گئی۔ اس موقع پر نائب حسین مغل اپنی فیملی کے ہمراہ موجود تھے۔

برمنگھم کی مختلف اہم شخصیات نے اس کامیابی پر نائب مغل کو مبارکباد بھی دی ہے، جبکہ ’’جنگ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے نائب مغل کا کہنا تھا کہ اگر بچوں کی اچھی تربیت کرکے انہیں اعلیٰ تعلیم دلوائی جائے تو برطانیہ میں ہمارا مستقبل روشن ہوسکتا ہے۔

میری بیٹی نے آسٹن یونیورسٹی سے لاء کرکے پورے خاندان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ امید ہے کہ ہماری تربیت اور پرورش کے مطابق صوبیا قانون کے میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے ساتھ کمیونٹی کے لیے بھی نیک نامی کا باعث بنے گی۔

تازہ ترین