• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیونٹی سیاسی عمل میں شمولیت کو یقینی بنائے، چوہدری عبدالقیوم

لوٹن (نمائندہ جنگ)سماجی کارکن چوہدری عبدالقیوم نے کہا ہے کہ کمیونٹی سیاسی عمل میں زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنائے جیرمی کوربن ایک باصلاحیت لیڈر ہیں تاہم ضروری ہے کہ کمیونٹی اپنے نمائندوں کا انتخاب ذاتی پسند نا پسند اور تعلق داری کی بنا پر نہیں بلکہ صرف میرٹ کی بنا پر کیا جائےتاکہ کمیونٹی کا اچھا امیج ابھر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کو باقاعدہ ثبوت کے ساتھ مختلف فورموں پر اجاگر کرنے کی بھی ضرورت ہےاور کشمیر کو اپنے ذاتی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

تازہ ترین