• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موصل سے ملنے والی لڑ کی ہماری شہری ہے، جرمن حکام

برلن( نیوز ڈیسک) گزشتہ برس ایک جرمن نوجوان لڑکی اپنے گھر سے فرار ہوگئی تھی۔ اس لڑکی کی موجودگی کی اطلاع موصل پر سرکاری فوج کے قبضے کے بعد سامنے آئی تھی۔ مشرقی جرمن شہر ڈریسڈن کے استفاثہ نور ینس ہاسے نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ موصل شہر سے ملنے والی لڑکی جرمن شہری ہے اور وہی ہے جو گزشتہ برس گھر چھوڑکر چلی گئی تھی۔

استفاثہ نے تصدیق کی ہے کہ بغداد میں قائم جرمن سفارت خانے نے لڑکی کو قونصلر سروس فراہم کردی ہے۔ لڑکی موصل کے ایک جنگجو ٹھکانے میں سے 5دوسری خواتین کے ساتھ حراست میں لی گئی تھی۔ دیگر خواتین بھی غیر ملکی بتائی گئی ہیں۔

تازہ ترین