• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلی فیکس ( پ ر)مرکزی جمعیت اہلحدیث برطانیہ کے زیراہتمام سالانہ اسلامی دعوت کانفرنس اتوار 30جولائی ہیلی فیکس میں منعقد ہورہی ہے ، موجودہ حالات میں برطانوی مسلمانوں کیلئے راہنمائی اور غیرمسلموں تک اسلام کے اصل پیغام کو پہنچانے کیلئے اس کا موضوع امسال اسلامو فوبیا ، اسباب وحقائق رکھا گیا ہے جس میں یورپ میں بسنے والے مسلمانوں کیلئے لائحہ عمل اورباہمی اتحاد کے زریعے اسلام جیسے آفاقی مذہب کے جملہ اوصاف کو اجاگر کیا جائے گا ، اس سلسلہ میں مرکزی امیر مولانا عبدالہادی العمری، ناظم اعلی حافظ حبیب الرحمن وفد کے ہمراہ مختلف شہروں کا دورہ کر رہے ہیں ، نارتھ زون میں ناظم تبلیغ حافظ شریف اللہ شاہد، مولانا شفیق الرحمن شاہین ، مولانا عبدالستارعاصم نے سکپٹن، کیتھلے، نیلسن، بلیک برن، آشٹن، مانچسٹر کا دورہ کیا اور مقامی منتظمین ، اراکین جمعیت اور کارکنوں سے خطاب میں انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، مولانا عبدالرب ثاقب، قاری ذکاء اللہ سلیم، مولانا شیرخان جمیل احمد ، مولانا محمد ابراہیم میرپوری بھی مختلف شہروں کا دورہ کریں گے۔

تازہ ترین