• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر ایجنسی ، 67گھوسٹ استانیوں کا انکشاف ،تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

لنڈی کوتل (نما ئندہ جنگ )محکمہ تعلیم میں 67گھوسٹ استانیوں کا انکشاف ہوا ہے ایجوکیشن آفیسر نے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دیا ہے ،12استانیاں انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئی ہیں باقی غائب ہیں ۔ایجوکیشن آفیسر نے تما م استانیوں کو معطل کر کے  انکی تنخواہیں بند کر دی  ہیں۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی میں 104گھوسٹ استانیوں کا انکشاف ہو اہے  بعد میں 37استانیوں کی نا م یا ولد یت میں فرق سے گھوسٹ استانیوں میں نام شامل ہو گئے تھے جومحکمہ تعلیم نے کلئیر کردیئے ہیں  ۔

67استانیوں کیلئے چھ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ۔ذرائع نے یہ بھی بتا یا کہ ان میں بعض استانیاں کئی سال سے غیر حاضر تھیں اور وہ باقاعدہ تنخواہیں وصول کر رہی تھیں ۔  ایجوکیشن آفیسر کے خیبر ایجنسی کے مختلف سکولوں پر چھاپوں اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد معلو اہو ا کہ 67استانیاں کئی سالوں سے غیر حاضر ہیں اس سلسلے میں ایجوکیشن آفیسر جدون وزیر نے بتا یا کہ گورنمنٹ ہائی سکولوں کے پرنسپلز کو انکوائری کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ان کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی ۔ڈیوٹی نہ کرنے والوں کیخلا ف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی ۔

تازہ ترین