• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامزد سعودی سفیر کی پاکستان آمد میں مزید تاخیر، قائم مقام سفیر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(صالح ظافر)سعودی عرب نے اپنے سفیر کو اسلام آباد بھیجنے میں مزید تاخیر کردی ہے ان کی جگہ سینئر سفارتکار جاسم محمد الخلیدی کو خصوصی انتظامات کے تحت قائم مقام سفیر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے جو اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ امارات کی جانب سے پاکستان میں تعینات سفیر کا تبادلہ کیا جاچکاہے اور ان کی جگہ حماد عبید زنوبئی کو پاکستان کےلئے سفیر تعینات کیا جائیگا ۔

سعودی عرب نے ایڈمرل (ر)نواف احمد المالکی کو پہلے ہی پاکستان کےلئے سفیر تعینات کیا جاچکا ہے اور 2ماہ قبل پاکستان کی جانب سے انہیں  رسمی معاہدہ جاری کیا جاچکا ہے تاہم ان کی پاکستان آمد میں مزید تاخیر کردی گئی ہے۔ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ سینئر سفارتکار جاسم محمد الخلیدی کو خصوصی انتظامات کے تحت قائم مقام سفیر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے جو اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ،پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں الخلیدی کی اسلا م آباد تعیناتی کو ایک اہم ڈیولپمنٹ کے طور پر دیکھا جارہا ہے جبکہ نئے سعودی سفیر رواں سال کے آخر میں اپنی ذمے داری سنبھالیں گے۔

تازہ ترین