• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان حلال اتھارٹی کے ریکروٹمنٹ رولز منظوری کیلئے فنانس ڈویژن کو بھجوا دیئےگئے

اسلام آباد (ساجد چوہدری اپنے نامہ نگار سے) پاکستان حلال اتھارٹی کے ریکروٹمنٹ رولز منظوری کیلئے  فنانس ڈویژن کو بھجوا دیئے گئے ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی  نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے منظوری کے بعد قواعد کے تحت رولز ایف پی ایس سی کو بھجوائے تھے جنہوں نے  وزارت کو آگاہ کر دیا کہ ان سے کسی قسم کی منظوری کی ضرورت نہیں جس پر وزارت نے فنانس ڈویژن کو رولز منظوری کیلئے بھجوا دیئے ہیں ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذرائع کے مطابق فنانس ڈویژن سے  رولز کی واپسی کے بعد  پاکستان حلال اتھارٹی کیلئے افسران کی بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین