• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف اورایاز صادق وزیراعظم ہوسکتے ہیں‘شیخ رشید

لاہور (ایجنسیاں ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امید ہے نواز شریف اسی ہفتے نااہل ہو جائیں گے ‘مسلم لیگ (ن)میں کسی جونیئر کو وزیر اعظم بنایا گیا تو ن لیگ دھڑوں میں تقسیم ہوجائے گی‘ خواجہ آصف اورایاز صادق وزیراعظم ہوسکتے ہیں ‘ ایاز صادق کا شمار نواز شریف کی گڈبک میں ہے مگر میاں صاحب نہیں چاہیں گے کہ لاہور میں دوسرا وزیر اعظم ہاؤس بنے‘شریف خاندان اپنی کرپشن کے باعث انجام کو ضرور پہنچے گا اور اس میں اب زیادہ وقت نہیں‘اگلا وزیراعظم عمران خان ہوگا۔

اتوارکو لاہورمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشیدکا کہنا تھاکہ اگلے2ہفتے انتہائی اہم ہیں‘ خواجہ آصف کو وزیر اعظم بنانے سے لگتا ہے وزیر اعظم ، شہباز شریف ،چوہدری نثار اور اسحاق ڈار سے ناراض ہے‘ اگر حدیبیہ پیپر ملز کا کیس دوبارہ کھل گیا تو پھر شریف خاندان کا نام ہمیشہ کیلئے سیاست سے ختم ہوجائے گا‘ شاہد خاقان عباسی ایل این جی کے ایٹ سے ڈرے ہوئے ہیں اور ان کی سیاسی موت بھی قریب ہے‘ نواز شریف نے نیا وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے مگر کیئرٹیک کا فیصلہ نواز شریف کا اہم فیصلہ ہوگا کیونکہ وہ کسی جونیئر کے ساتھ کام نہیں کرینگے اور خواجہ آصف کے ساتھ تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ انہوںنے کہا ہے کہ (ق)لیگ سے آنے والے 40 ایم این اے جلد فیصلہ کریں گے‘بہت جلد جاتی امراء بھی نہرو پراپرٹی نکلے گی ‘یقین سے کہتا ہوں عمران خان کے خلاف کچھ نہیں ہوگا اور وہ اگلے وزیر اعظم بنیں گے۔

تازہ ترین