• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کے پراجیکٹس پر جے آئی ٹی بنا دیں قوم پانامہ، اقامہ بھول جائیگی: پرویزالٰہی

  لاہور(نمائندہ خصو صی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کے سرکاری پراجیکٹس پر جے آئی ٹی بنا دیں قوم پانامہ، اقامہ بھول جائے گی۔ وہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے اور صوبائی جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین کے ہمراہ یہاں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔  انہوں نے اپنی پنجاب حکومت کے 5 اور ان کے پندرہ سال کے دوران ہر شعبہ میں اپنی اور ان کی کارکردگی اور منصوبوں میں شفافیت پر لائیو ٹی وی مناظرہ کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن، جنگلہ بس، پاور پراجیکٹس، سستی روٹی، لیپ ٹاپ، دانش سکول، آشیانہ سمیت ہر سکیم اور منصوبہ میں اربوں کی کمیشن کھائی گئی۔
تازہ ترین