• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9خودکشیاں لاہور میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے گولی مارلی

لاہور(کرائم رپورٹرسے، نمائندہ جنگ،کرائم  رپورٹر، نامہ نگاران)لاہوراورفیصل آباد،ساہیوال میں 9افراد نے خودکشیاں کرلیں۔ لاہور میں شادی شدہ نوجوان سمیت2افراد نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جبکہ2 خواتین کی اقدام خودکشی کی کوشش نا کام بنا دی گئی۔ بھگت پورہ شاد باغ کے رہائشی 20سالہ سلیم کی چند روز قبل شادی ہوئی اور گزشتہ روز اس کاکسی بات پر اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر  سلیم نے کنپٹی پر فائر مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔   چوہنگ   میں نوجوان طارق کی گھر کےکمرہ میں نعش پائی گئی۔ پولیس کے مطابق نوجوان طارق روزگار نہ ملنے کی وجہ سے اکثر پریشان رہتا تھا۔ گزشتہ صبح سویرے وہ اپنے کمرہ سے نہ نکلا جس پر اس کے والدین نے کمرہ کا دروازہ توڑ کر دیکھا تو طارق مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس کے مطابق ایسا لگ رہا ہے کہ نوجوان طارق نے بے روزگاری اور گھریلو حالات سے تنگ آ کر زندگی کا خاتمہ کیاہے تاہم اصل حالات پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کوا دی ہے۔فیصل آبادچھوٹا رسول پور کی 32سالہ نمرہ نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو کمرے میں بند کر کے گولی مار لی ، چک نمبر204ج ب کی 25 سالہ یاسمین نے زہر ھا لیا  ۔ پیرمحل  کے نواحی گاوں 665/6گ ب میں زاہد ہ بی بی نے گھریلو جھگڑے پر زہر کھا کر خودکشی کرلی، شورکوٹ کے نواحی علاقہ ککی نو کے نوجوان عرفان  نے بھی گھر والوں   سے جھگڑا کر کے   تیزاب پی لیا ۔ اسی طرح  لاہورڈیفنس کے علاقہ میں چار بچوں کی ماں زاہدہ بی بی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں جسے حالت غیر ہونے پر جنرل ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ اسی طرح شیرا کوٹ کے علاقہ 60 فٹ روڈ کی رہائشی عائشہ بی بی کا اپنے شوہر کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے تیز دھار آلہ سے اپنا بازو کاٹ لیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔  قادر آباد کے قریب لا ہور سے ملتان جا نے والی موسی پاک ٹرین کے آگے ایک نا معلوم شخص کود گیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ جبکہ  جہاز گرا ؤنڈ کے  ایک شخص  نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر زہر کھا لیا جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔   
تازہ ترین