• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ لکھپت،ایل ڈی اے نے متعدد دکانیں گرا دیں،متاثرین کا احتجاج

لاہور(خصوصی رپورٹر)ایل ڈی اے نےکوٹ لکھپت سبزی منڈی میں ناجائزقابضین دکانوں اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکےقابضین سے 100 کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی ہے۔ ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت سبزی منڈی کی کاہنہ کاچھا منتقلی کے بعد ایل ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ انفورسمنٹ نے زمین کے حصول کیلئے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو سبزی منڈی کوٹ لکھپت میں ہیوی مشینری اورپولیس کی بھاری نفر ی کے ہمراہ بڑا آپریشن کیا۔ ایل ڈی اے نے دکانوں اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرکے گزشتہ 4 سال سے التوا کا شکار سبزی منڈی کی100کنال اراضی ایکوائر کرلی جبکہ دوسری جانب ایل ڈی اے کی کاروائی اور مسماری کے عمل کے دوران تاجروں دکانوں اور فلیٹس پر قابضین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے کی جانب سے انہیں جگہ خالی کرنے کا نوٹس نہیں دیا گیا، رات گئے آپریشن کرکے بے گھرکردیا ہے اپنے بچوں کو لے کر کہاں جائیں۔ پولیس اورایل ڈی اےکے عملے نے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔
تازہ ترین