• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیالے ترانوں پر رقص کر تے رہے،جھاڑو کش یونین سٹی گورنمنٹ بھی ریلی میں شریک پیپلز پارٹی کی گو نواز گو ریلی کی جھلکیاں

لاہور ( تجمل گرمانی ) پاکستان پیپلز پارٹی کی گو نواز گو ریلی سہ پہر 5 بجے پریس کلب سے شروع ہو ئی۔   ریلی  میں  موٹر سائیکلوں، ویگنوں اور گاڑیوں  کے  قافلوں کے علاوہ سینکڑو ں کارکن پیدل  چل رہے  تھے۔ چودھری منظور احمد، حاجی عزیز الرحمان چن، فیصل میر، سہیل ملک، مخدوم ضیغم الہاشمی سمیت دیگر رہنما منی ٹرک پرقیادت کر رہے تھے۔ ثمینہ گھر کی ٹرک کے آگے خواتین ونگ کی کارکنوں کے ساتھ پیدل چل رہی تھیں۔ پیپلزپارٹی کی حکومت کے خلاف 5 جولائی کے بعد دوسری بڑی ریلی تھی۔پارٹی جیالے ریلی میں نواز شریف کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ترانوں پر مسلسل رقص کر تے رہے۔ ریلی کے دوران ایمپرس روڈ، ڈیوس روڈ اور ایجرٹن روڈ کر ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ شرکا نے پورٹریٹ اٹھائے ہوئے تھے۔ جھاڑو کش یونین سٹی گورنمنٹ سمیت مختلف علاقوں سے پیپلزپارٹی کے قافلے  بھی ریلی میں شریک ہوئے۔   ریلی نے  پریس کلب سے ایوان اقبال تک فاصلہ  ایک گھنٹے میں طے کیا۔ پیپلز یوتھ کے رہنما عرفان جٹ نے کارکنوں میں لنگر تقسیم کیا۔ ریلی کے اختتام پر  شرکا نواز شریف کے خلاف شدید نعرے اور احتجاج کر تے ہوئے پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔   
تازہ ترین