• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کا پہیہ جام نہ ہوسکا‘13ہڑتالی ڈرائیورگرفتار‘مذاکرات کے بعدٹرین آپریشن بحال

ملتان(نمائندگان،ایجنسیاں)پاکستان بھرمیں ٹرین ڈرائیورزنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی کوشش کی تاہم متبادل ڈرائیورز کے ذریعےتمام ٹرینوں کوبحال کردیاگیااور زیرریلوےخواجہ سعدرفیق نےکہاکہ ہڑتالی ڈرائیوروں کے6میں سے3مطالبات مان سکتےہیں،مگرتنخواہوں میں4گنااضافہ اورحادثات کےذمہ دار ڈرائیورز کوچھوڑنےکےمطالبات ماننےوالےنہیں۔ریلوےپولیس نے13ٹرین ڈرائیورزکوگرفتارکرلیاہے۔ٹرین ڈرائیورزنےمطالبات کےحق میں ٹرین ہیلڈاپ کی کال دی تھی جس پرڈرائیورزنےتیزگام، قراقرم،فرید ایکسپریس،خیبرمیل،علامہ اقبال، ملت  اورپاکستان ایکسپریس کوروہڑی،محراب پور،خیرپوراوردیگر سٹیشنزپرروکا جس سےٹرینوں کانظام درہم برہم ہوگیا،لاہورریلوےسٹیشن پرشالیمار، کراچی ایکسپریس،نائٹ کوچ سمیت متعددٹرینیں تاخیرکاشکارہوئیں جس سےمسافرگھنٹوں انتظارکی سولی پرلٹکےرہے،رحیم یارخان ریلوے سٹیشن پرڈرائیورنےمال گاڑی سٹیشن پرروک دی اورموقع پاکر فرارہوگیاتاہم بعدازاں ڈرائیور کو ڈھونڈلیاگیا ،ڈرائیور اقبال حسین خانپور کا رہائشی ہے۔ڈرائیورکاکہناتھاکہ میری ڈیوٹی کے12گھنٹے پورے ہو گئے ہمیں ہدایت ہے 12 گھنٹے کے بعد گاڑی نہیں چلانی جب تک اورڈرائیورنہیں آتاگاڑی کھڑی ہے،ادھر مختلف سٹیشنزپر رکی گاڑیوں اور دیگر گاڑیوں کو کنٹریکٹ ڈرائیورزنےچلا کر ہڑتال کو ناکام بنا دیا اورگاڑیاں چھ سےآٹھ گھنٹے بعد بحال کردی گئیں۔ڈرائیوروں کی ہڑتال کی وجہ سےخانیوال سٹیشن پرٹرینوں کی آمدبدانتظامی کاشکاررہی بیشتر مسافراپنےٹکٹ واپس کرگئے،ٹرینیں 6سے10گھنٹے لیٹ پہنچیں۔ادھرکوٹ ادوجنکشن پرعرصہ درازسےمسافر ٹرینیں بندہیں اورٹریک پرصرف 2ٹرینیں باقی رہ گئی ہیں جن میں راولپنڈی کیلئےمہرایکسپریس صبح 4بجے اور کراچی جانے والی خوشحال ایکسپریس شامل ہیں مذکورہ دونوں ٹرینیں علی الصبح اور رات گئے آتی ہیں جسکی وجہ سےریلوےسٹیشن کاعملہ سارادن غائب رہتاہےجبکہ مسافربسوں پرسفرکرنےپرمجبور ہیں،کوٹ ادوکےعوامی،سماجی حلقوں اورمسافروں شیخ اطہر فاروق،شیخ  یعقوب،شیخ عمران،شیخ سعد،حافظ سعید، عبدالرشید،غلام رسول،حاجی نذر،محبوب خان،عاشق حسین،نبی بخش ودیگرنےکوٹ ادو جنکشن پرپرانی گاڑیوں  کے روٹ بحال کرانیکامطالبہ کیا ہے۔ادھرمیڈیاسےگفتگومیں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نےکہاکہ ٹرین ڈرائیورزکی ہڑتال کااقدام بلاجوازاوربلیک میلنگ تھا،ڈرائیورزکے6میں سے3مطالبات تسلیم کرنےکےعندیہ دیا ہےہڑتالی ٹولے کوبات چیت کی میزپرآناچاہئےتھاجوکام پر نہیں آئیگا وہ گھرجائیگا،من مانی نہیں چلنےدیں گے۔انہوں نےکہاکہ مسافروں کوتکلیف اورپریشانی کاسامناکرنےپرمعذرت خواہ ہیں اور تمام ٹرینوں کی آمدورفت متبادل ڈرائیورزکےساتھ بحال کر دی گئی، ریلوے کےپہیےکوریورس گیرنہیں لگنےدیں گے۔سکھرمیں لوکورننگ سٹاف اینڈریلوے ڈرائیورز ویلفیئرایسوسی ایشن کےجنرل سیکرٹری علی حیدرچاچڑنےکہاکہ مطالبات نہ مانےگئے تودو روزبعدریلوےکاپہیہ پھرجام کیاجائےگا۔ وہاڑی میں ٹرین ڈرائیورز کی ہڑتال کی وجہ سے مسافروں کی مشکلات اور پریشانی میں اضافہ ہوگیا جس سے شدید گرمی سے برا حال ہو گیا ہے جنو بی پنجاب میں ٹرین تاخیر کا شکار ہیں کراچی سے لاہور جانے والی فرید ایکسپریس مزید پا نچ گھنٹے لیٹ ہوگئی ، اسٹیشن انتظامیہ کی جا نب سے کراچی اور لا ہور جا نے والی فرید ایکسپریس ٹرین کی ٹکٹیں بھی نہیں دی گئی ٹرین ڈرائیور ز کی ہڑتال کے باعث ریلوے اسٹیشن کسی اجڑے گلشن کا منظر پیش کررہا تھا ۔
تازہ ترین