• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیہی یونین کونسلوں کوصفائی کےاختیارات دینےکیلئےایکٹ میں ترمیم

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے دیہاتی یونین کونسلوں میں صفائی کرنے کے اختیارات یونین کونسلوں کو دینے کیلئے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کردی ہے اور ضلع کونسل انتظامیہ کو یونین کونسلون کی معاونٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں بتایا گیا ہےکہ بلدیاتی ایکٹ 2013میں ضلع کونسل کے پاس صفائی کے اختیارات نہیں تھے اور وزیراعلیٰ پنجاب کی زبانی ہدایت پر یونین کونسلوں میں صفائی کیلئے انتظامات کئے جارہے تھے اب پنجاب حکومت نے یونین کونسلوں کو صفائی کرنے کے اختیارات دینے کیلئے ایکٹ میں ترمیم کردی ہے اور ضلع کونسل کو معاونت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے واضح رہے کہ بلدیاتی ایکٹ میں صفائی کے اختیارات یونین کونسلوں کو دینے کے باوجود سینٹری سٹاف رکھنے یا صفائی ٹھیکہ دینے کے اختیارات کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔
تازہ ترین