• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک سیاسی انتشارکامتحمل نہیں ہو سکتا:پاکستان علماء کونسل

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان علماء کونسل کا ضلعی اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر مولانا محمد امجد خان منعقد ہوا اجلاس میں مجلس شوریٰ کے فیصلے کے مطابق عہدیداران کا انتخاب کیا گیا جس میں ضلعی صدر مولانا ملک عبدالمالک آصف، ضلعی سرپرست اعلیٰ سید کیفت حسین نقوی،ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا محمد یعقوب الحسینی،ضلعی نائب صدر محمد الطاف حسین صدیقی ، ڈپٹی سیکرٹری ضلعی مولانا شیر الحسن قاسمی،ڈپٹی سیکرٹری قاری عطاء الرحمن فاروقی،ملتان سٹی صدر قاری محمد خالد، سٹی ناظم اعلیٰ قاری محمد عمر قاسم حیدری، صدر تحصیل شجاع آباد مولانا عبدالشکور فاروقی چنا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر مولانا محمد امجد خان نے کہا پاکستان علماء کونسل ماہ اگست میں پورے پاکستان میں تحفظ نظریہ پاکستان کانفرنس اور سیمینار کا انعقاد کر کے پوری قوم کو دو قومی نظریے کی اہمیت بتائی جائیگی اس وقت ملک کے اند جو سیاسی انتشار ہے اس کو ملک متحمل نہیں ہو سکتا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کہ پاکستانی قوم سیاسی مذہبی یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔اجلاس میں محمد ہاشم،محمد ریاض، حافظ عطاء الرحمن ،عمر حیات بھٹی ،فداحسین بھٹی،قاری محمد طلحہ،قاری عمیر شاہین،سید سہیل عباس نقوی،مولانا نواز شاون ،سید محبوب اکبر شاہ،عبدالخالق میرالی،سلیم اللہ ساجد بھٹی،چاند محمد اکرم ودیگر شریک تھے۔
تازہ ترین