• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہول سیل میڈیسن مارکیٹ کے تاجروں کا ڈرگ ایکٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان( سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران ہول سیل میڈیسن مارکیٹ کے تاجروں نے چیئرمین ملک کامران نذیر کی قیادت میں ڈرگ ایکٹ2017کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک کامران نذیر نے کہا کہ ہم سیاسی بحران میں وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہونے کو تیار ہیں مگر وہ بھی ہمارا دیرینہ مطالبہ مانتے ہوئے ڈرگ ایکٹ 2017 جیسے کالے قانون کو ختم کیا جائے ، اگر میاں نواز شریف اس قانون کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کریں تو ملک بھر کی فارما سے منسلک کاروباری برادری وزیراعظم نواز شریف کے حق میں نکل کھڑی ہوگی ، اس موقع پر محمد فاروق سمرا‘ میاں یوسف‘ آصف‘ علی رضا ‘اسامہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین