• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے صوبے کے نام پر لولی پاپ دیا:سرائیکستان عوامی اتحاد

ملتان ( سٹا ف رپورٹر ) سرائیکستان عوامی اتحاد کے رہنماؤں خواجہ غلام فرید کوریجہ ‘ پروفیسر شوکت مغل ‘ رانا محمد فراز نون ‘ ملمک خضر حیات ڈیال ‘ ملک گلزار احمد اُترا ، کرنل عبدالجبار عباسی ،، سید مہدی الحسن شاہ ، ملک اللہ نواز وینس ، مہر مظہر کات ، مسیح اللہ خان جامپوری ، عابدہ بخاری اور عاشق بزدار نے کہاہے کہ ا عصاب شکن پانامہ لیکس کا کوئی نتیجہ برآمدنہیں ہوا ۔ 20 کروڑ انسانوں کو ذہنی اذیت کا معاوضہ کون ادا کرے گا ۔ پیپلز پارٹی ، ن لیگ ، تحریک انصاف وغیرہ کرسی اور اقتدار کی سیاست کرتی ہیں، سرائیکستان لانگ مارچ کے سلسلے میں آج اہم فیصلے کئے جائیں گے اور پریس کانفرنس میں فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا، پیپلز پارٹی نے صوبے کے نام پر لولی پاپ دیا  ، 10 ستمبر کو ہونیوالے سرائیکستان لانگ مارچ میں نوجوانوں کا جوش و خروش مثالی ہے ، لانگ مارچ صوبہ سرائیکستان کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
تازہ ترین