• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12اگست کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں ہونیوالا جلسہ سنگ میل ثابت ہو گا:مرزا فاروق جان

ملتان (سٹاف رپورٹر)  آل پاکستان مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے صدر مرزا فاروق جان نے گلگشت کالونی  میں اے پی ایم ایل کے زیراہتمام12 اگست کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں ہو نے والے جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تحصیل و اضلاع کے صدور و جنرل سیکریٹریز سے صدارتی خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ قائد پرویز مشرف کا 12اگست کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں جلسہ سے ویڈیو لنک خطاب نئے انتخابات کے سلسلے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا اور کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دے گاجلسہ میں ملتان سمیت جنو بی پنجاب سے 100سے زائد بسوں پر ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شرکت کریں گے ،ڈاکٹر فرخ چیمہ نے کہا کہ کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں اور قائد پرویز مشرف کے دست وبازو ہیں جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات ایک کردیں  ۔
تازہ ترین