• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی ملتان کےشعبہ ماس کمیونیکیشن کےبورڈآف سٹڈی کا اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی ملتان کے شعبہ ماس کمیونیکیشن کےبورڈآف سٹڈی کا پہلااجلاس منعقد ہوا،جس کی صدارت شعبہ کی انچارچ بینش ظہیر نےکی،اجلاس میں چیئرمین میڈیا سٹڈیز جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر اشرف خان،چیئرمین میڈیا سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر سجاد احمد پراچہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ماس میڈیا کے ڈاکٹر عبدالواجد خان اور دیگر شعبہ کے اساتذہ نے شرکت کی۔اجلاس میں ماس کمیونیکیشن میں داخلہ لینے والی طالبات کیلئے اہلیت ومعیاراورانہیں پڑھائے جانے والے نصاب کا تعین کیا گیا اورشعبےمیں بی ایس پروگرام کے داخلے کا فیصلہ کیا گیاہے ، اجلاس میں ڈیپارٹمنٹ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہےتاکہ شعبے کی کارکردگی میں بہتری لائی جاسکے۔ترجمان خواتین یونیورسٹی ملتان کے مطابقدرس وتدریس کے جدید طریقوں اورطالبات کو بہترین سہولیات کی فراہمی کا بھی اہتمام کیا جارہاہے۔
تازہ ترین