• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منیارٹی موومنٹ ئندہ الیکشن میں بھرپورحصہ لےگی:بشپ عاشرکامران

ملتان (سٹا ف رپو ر ٹر)آل پاکستان منیارٹی موومنٹ کا اجلاس کرائسٹ چرچ میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین موڈیٹر بشپ عاشرکامران نے کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ہماری جماعت بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور صوبہ بھر میں امیدوار کھڑے کئے جائیں گے تا کہ وہ اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لئے پارلیمنٹ میں پہنچ کر آئین سازی میں مدد کر سکیں موجودہ حالات میں اقلیتی برادری کو متحد ہو کر جنرل الیکشن میں دیگر قومیتوں کے ساتھ مل کر اپنے امیدواروں کو کامیاب بنانا ہوگا۔اجلاس کے آخر میں انہوں نے مشاورت کے بعد ڈویژنل صدر خواتین ونگ صباء یوسف ، ڈویژنل جنر ل سیکرٹری روشنی یوسف ، تحصیل صدر خواتین ونگ ثناء اقبال ، کوآرڈینیٹر سائوتھ پنجاب فیصل عنایت ، چیئرمین ڈویژنل کور کمیٹی بوٹا شاد مسیح، یوتھ صدر ضلع ملتان محب سلیم ، ڈویژنل صدر یوتھ ریاض دیوان ، انفارمیشن سیکرٹری دلاور مسیح کو منتخب کیا جبکہ اجلاس میں یونس شہباز، وسیم غوری ، پطرس ندیم ، سیموئیل غوری ، جان سلامت ، یوسف مہتاب ، پادری وسیم وکٹر ، پادری جاوید ، پادری نذیر اور دیگر موجود تھے ۔
تازہ ترین