• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی تحریک پاکستان آئندہ انتخابات میں بھرپورحصہ لےگی:سبطین حیدرسبزواری

ملتان(سٹاف رپورٹر)اسلامی تحریک پاکستان صوبہ پنجاب کےصدرعلامہ سیدسبطین حیدرسبزواری نےواضح کیا ہے کہ آئی ٹی پی آئندہ انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی ، جس کے لئے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت حالیہ اجلاس میں حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ اجلاس میں ہر ضلع میں قومی اور صوبائی حلقوں میں امیدواروں کی اہلیت اور اسلامی تحریک کی سیاسی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔نیز اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں اور گروہوں سے انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔
تازہ ترین