• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس کا تجاوزات کیخلاف آپریشن غیر قانونی تعمیرات مسمار

پشاور( کرائم رپورٹر )صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ٹریفک وارڈن پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کا صفایا کردیا جبکہ متعدد غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے بھی سیل کردیئے آپریشن کے دوران مزاحمت پر 50 سے زائد افراد کوگرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے گئے ایس ایس پی ٹریفک پشاور یاسر آفریدی کی نگرانی میں ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹر ریاض احمداور ایس ایچ او ٹریفک ممتاز خان پرمشتمل خصوصی ٹیم نے امن چوک ،ٹائون ،ناصرباغ ،بورڈبازار،صدر اور اندرون شہر میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 50سے زائد افراد کو گرفتار کرکے وسیع پیمانے پر تجاوزات کاصفایا کردیا ۔
تازہ ترین