• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل آر ایچ میں خراب لفٹس کی مرمت کون کریگا؟، مریضوں کو مشکلات

پشاور(جنرل رپورٹر)صوبے کے سب سے بڑے تدریسی ہسپتال لیڈی ریڈنگ (ایل آرایچ) میں عرصہ دراز سے خراب لفٹس کی مرمت نہ ہوسکی جسکی وجہ سے مریضوں کوشدید مشکلات کاسامنا ہے،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خراب لفٹوں کی مرمت کے حوالے سے ٹینڈرہوچکا ہےجس پر جلد کام شروع کردیا جائے گا،لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں روزانہ ہزاروں مریض علاج معالجے کیلئے لائے جاتے ہیں،ہسپتال کے مختلف بلاکس کارڈیالوجی ،گائنی خصوصاً ای این ٹی بلاک میں لفٹس گزشتہ کئی ماہ سے ناکارہ پڑی ہیں جبکہ ہسپتال کے متعدد وارڈزمیں آپریشن تھیٹر بھی آخری چھت پر واقع ہے جہاں پر مریضوں کو لفٹ کے بغیر لیجانا مشکل ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خراب لفٹس کی مرمت کیلئے ٹینڈر مشتہر کردیا گیا ہے جس کی آخری تاریخ تین اگست ہے جس کے بعدان کی مرمت کا کام شروع کردیا جائے گا۔
تازہ ترین