• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھاندلی کی وجہ سے جمہوریت غیر مستحکم ہے ‘ ارباب عثمان

پشاور (نمائندہ خصوصی ) ممتا ز سیاسی رہنماء اور جان دوست ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ ارباب عثمان خان نے کہا ہے کہ ملک میں صاف شفاف انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے جمہوریت عدم استحکام کا شکار ہے ، صاف شفاف انتخابات اور جمہوریت کے استحکام کے ذریعے ہی ملک سے غربت ، بدحالی اور بیروزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے جبکہ بد عنوانی اور مفاد پرستی کا بھی خاتمہ کیا جاسکتا ہے ،لہٰذا صاف شفاف انتخابات اور دھاندلی کے خاتمے کیلئے آئندہ انتخابات بائیو میٹرک سسٹم اور الیکٹرانک مشین کے ذریعے کروائے جائیں ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاف شفاف انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے دھاندلی کے ذریعے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی کی طرف سے جمہوریت کے استحکام ،ملکی ترقی و خوشحالی اور عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی جاتی ہے جس سے ملک میں کرپشن، لوٹ کھسوٹ اور بدعنوانیوں کو تقویت ملتی ہے۔ حکومت کی طرف سے خیبر پختونخوا میں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا لیکن بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے انتخابات نہ کروانے سے بلدایاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی جس کے خلاف اپوزیشن کے علاوہ حکمران اتحاد میں شامل سیاسی جماعتوں کی طرف سے بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔
تازہ ترین