• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایس پی ہشتنگری کو تبدیل کیا جائے‘ امن کمیٹی

پشاور(نیوز ڈیسک) متحدہ امن کمیٹی پشاور نے ڈی ایس پی ہشتنگری کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کر دیا‘ اس سلسلے میں امن کمیٹی یونین کونسل لاہوری کے چیئرمین ملک عبد اللہ نے تھانہ ہشتنگری اور کوتوالی کی حدود میں امن وامان کی ابتر و تشویشناک صورتحال پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس روز سے ڈی ایس پی کی تعیناتی ہوئی ہے علاقے میں وارداتیں بڑھ گئی ہیں اور شہری اپنی جان و مال کو غیر محفوظ کرنے لگے ہیں اوران میں عدم تحفظ کا احساس جنم لے رہا ہے‘ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سی سی پی او وارداتوں کا نوٹسلیں اور ڈی ایس پی کو تبدیل کرکے قابل پولایس آفیسر کو تعینات کریں تاکہ علاقے سے جرائم کا خاتمہ ہو اور عوام کو تحفظ بھی ملے ۔
تازہ ترین